مولانامحمد اکرم کی تیسری برسی پر تقریب کا انعقاد
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ممتاز عالم دین ،تحفظ ختم نبوت کے داعی مولانامحمد اکرم کی دفات کے تین سال پورے ہونے پر ان کی یاد میں بیاد اکرم طوفانی مرکزی اتحاد العلماء نے تقریب کا انعقاد کیا۔۔۔
جس میں مولانا نور محمد ہزاروی،مولانا مفتی شاہد مسعود، قاری عبد الوحید مولانا ملک ضیاء الحق، مولانا خالد عابد، شیخ نعیم طاہر،حسن امین،عرفان اﷲ ثنائی،میاں طاہر محمود، شیخ سعید اختر کوہلی اور دیگر نے مولانا محمد اکرم کی تحفظ ناموس رسالت کے لئے خدمات اور ختم نبوت ہسپتال کے قیام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دفات سے پیدا ہونے والا خلا صدیوں پورا نہ ہو گا اور ہم ان کے تحفظ ختم نبوت و ناموس رسالت کے مشن کو مشعل راہ بنا کر توحید وسنت کے علم کو بلند رکھنے کا عزم کرتے ہوئے دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالیٰ مولانا اکرم طوفانی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے ۔ آخر میں ان کی مغفرت اور ملک و ملت کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔