آر پی او کی زیر صدارت اجلاس اہم مقدمات کا جائزہ لیا گیا

آر پی او کی زیر صدارت اجلاس اہم مقدمات کا جائزہ لیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی زیر صدارت کرائم جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع سرگودھا میں کرائم کی مجموعی صورتحال انسدادِ جرائم کیلئے پولیس اقدامات۔۔۔

اہم مقدمات میں پولیس تفتیش اور زیر تعمیر پولیس پروجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈی پی او سرگودھا ڈاکٹر اسد اعجازملہی نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اختر جتوئی سمیت ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اور آرگنائزڈ کرائم نے بھی شرکت کی۔آر پی او نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے اورانسدادِجرائم کیلئے مربوط حکمت عملی کے تحت موثراقدامات کرنے جبکہ زیرتعمیر عمارات کو بہترین معیار کے ساتھ بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں