گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں غریب مریضوں کیلئے الٹراساؤنڈ مشین کا عطیہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ مولا بخش ہسپتال میں غریب اور نادار مریضوں کیلئے گزشتہ چھ ماہ سے الٹرا ساؤنڈ مشین نہ ہونے کے باعث مریضوں کو بھاری رقم کے عوض پرائیویٹ لیبارٹریوں سے الٹراساؤنڈ وغیرہ کروانا پڑتا تھا۔۔۔
جس پر خاتم النبیین ٹرسٹ کے چیئرمین مولانا خواجہ خلیل احمد کی جانب سے الٹرا ساؤنڈ مشین کا عطیہ دیا گیا جس کی افتتاحی تقریب کے بعد حضرت مولانا خواجہ خلیل احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ٹرسٹ کے بانی مولانا محمد اکرم طوفانی کی تیسری برسی تھی ان کی روح کے ایصال ثواب کے لیے ہم نے اس دن کو منتخب کیا ۔