مسلم لیگ ن 20 کروڑ عوام کی آواز ہے :ذوالفقار علی بھٹی

مسلم لیگ ن 20 کروڑ عوام  کی آواز ہے :ذوالفقار علی بھٹی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ملک کی سب سے بڑی جماعت ہونے کے ساتھ ساتھ وطن عزیز کے 20 کروڑ عوام کی بھی آواز ہے۔۔۔

 عوام پاکستان کی خالق جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہی عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت کے طور پر تسلیم کرتے ہیں حکومت پاکستان کو قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا پاکستان بنانے کیلئے تمام اقدامات کررہی ہے ، موجودہ حکومت نے ملک قوم اورجمہوریت کیلئے جو اقدامات اٹھائے اس کااعتراف پوری قوم کرتی ہے۔  جو لو گ آج حکومتی کارکردگی پر تنقید کرتے ہیں ۔ انہیں پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا ہوگا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں