بھیرہ سالم انٹر چینج کے درمیان گاڑی الٹنے سے ماں 2بیٹیوں سمیت زخمی

بھیرہ سالم انٹر چینج کے درمیان گاڑی  الٹنے سے ماں 2بیٹیوں سمیت زخمی

بھیرہ(نامہ نگار)موٹر وے ایم 2 بھیرہ سالم انٹر چینج کے درمیان پرائیویٹ گاڑی الٹنے سے ماں اپنی 2بیٹیوں سمیت شدید زخمی ہو گئی۔۔۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ ہری پور سے اصغر شاہ کی اہلیہ 35 سالہ سونینا اپنی بیٹیوں 10سالہ اجر زہرہ کاظمی اور 6سالہ سکائرہ کیساتھ موٹر وے پر لاہور کی جانب جا رہی تھی کہ موٹر وے پر بھیرہ سالم کے درمیان ان کی کار اے کے سی 525 اچانک وہیل کھلنے سے الٹ گئی جس سے سونینا اور اس کی دونوں بیٹیاں شدید زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کیلئے ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں