دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ‘معاملات زندگی جام

دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ‘معاملات زندگی جام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) شہر اور گردونواح میں دھند اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ نے معاملات زندگی جام کر دیئے ۔

،تفصیلات کے مطابق منگل کے روز صبح اور رات کے وقت دھند کی شدت میں اضافہ حد نظر 5 سے 10فٹ تک رہ گیا’ جس کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا‘گاڑیاں اور ٹرینیں تاخیر سے اپنی منزل پر پہنچیں‘دوسری جانب سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر دکھائی دے رہی ہیں، شدید سردی میں خریدار نہ ہونے کی وجہ سے دوکاندار بھی ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے یا آگ تاپتے رہے ، جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے کی موجودہ لہر آج بھی برقرار رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں