تحریک انصاف کا مقصدتخریب کاری اور لاشوں کی سیاست کے سوا کچھ نہیں، غلام عباس شیرانہ

 تحریک انصاف کا مقصدتخریب  کاری اور لاشوں کی سیاست کے  سوا کچھ نہیں، غلام عباس شیرانہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) تحصیل کوٹمومن غلام عباس شیرانہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ۔

بد امنی، افراتفری کے علاوہ کبھی عوام اور پاکستان کی بات نہیں کی، ان کا وطیرہ تخریب کاری اور لاشوں کی سیاست کے سوا کچھ نہیں، سول نا فرمانی تحریک ملک کی تباہی کا باعث ہے ، تحریک انصاف نے ہمیشہ ملکی ترقی میں روڑے اٹکائے ، دھرنے اور سول نافرمانی جیسی تحریکیں لے کر آ جاتی ہے ، جو ملک سے سراسر دشمنی کے مترادف ہے ، موجودہ حالات میں ملک انتشار کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، پنجاب میں مریم نواز کی کاوشیں رنگ لا رہی ہیں، کسان کارڈ، بلا سود قرضہ، مفت اور آسان ٹریکٹر جیسی سکیمیں سے کسان خوشحال ہو گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز زرعی معیشت کیلئے ٹھوس اور دیر پا اقدامات اٹھانے کیلئے کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں