ٹرانسفارمر اور موٹر سائیکل چوری کرنیوالے 3ملزم گرفتار

ٹرانسفارمر اور موٹر سائیکل چوری کرنیوالے 3ملزم گرفتار

واں بھچراں (نمائندہ دنیا )تھانہ ہرنولی پولیس دو رکنی موٹر سائیکل چور گینگ اور 1 ٹرانسفارمر چور گرفتار کر لیا۔

 5عدد چوری شدہ موٹر سائیکل اور 5 موٹر سائیکلوں کی مالیتی رقم 2لاکھ 2ہزار روپے برآمد جبکہ 4 ٹرانسفارمر اور چوری شدہ مال مسروقہ رقم 1 لاکھ روپے برآمد کر لیے ۔ ڈی ی پی او میانوالی اختر فاروق کی جانب سے تھانہ ہرنولی کے علاقوں میں موٹر سائیکل چوری، ٹرانسفارمر چوری اور عام چوری کی وارداتوں پر نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ہرنولی کو خصوصی ٹاسک دیا گیا۔۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ ہرنولی پولیس نے ملزمان عزیز اللہ اور شاہزیب پر مشتمل 2 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو اور دوسری کاروائی میں ٹرانسفارمر چوری کے مقدمات میں ملوث ملزم عبداللہ کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ گرفتار موٹر سائیکل چور ملزمان نے تھانہ ہرنولی کے موٹر سائیکل چوری کے10 مقدمات میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ،ٹرانسفارمر چوری کے 4 مقدمات اور عام چوری کے 3مقدمات میں سے 4 ٹرانسفارمر اور 1لاکھ روپے برآمد کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں