کاروباری لین دین،6شہریوں کیساتھ 75لاکھ روپے کا فراڈ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر )دھوکہ دہی اور فراڈ کی مختلف وارداتوں میں کاروباری لین دین ،پراپرٹی و گاڑیوں کی خرید و فروخت کے دوران جعلی چیکوں کے۔
ذریعے گلشن صدیق کے رہائشی محمد عثمان سے فرخ نے 30 لاکھ روپے ، 117 جنوبی کے محمد زاہد سے نوید نے ساڑھے 5 لاکھ روپے ،ماڑی کے قیصر عباس سے دانیال نے ساڑھے 4 لاکھ روپے ،فیکٹری ایریا کے محمد فاروق سے محمد نوید نے اڑھائی لاکھ روپے ،یونیورسٹی روڈ کے محمد خالد سے عثمان غنی نے ساڑھے 17 لاکھ ورپے ،ماڈل ٹاؤن کے ذوالفقار سے ظفر عباس نے 15 لاکھ روپے کی رقوم ہتھیا کر خرد بر کرلی، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔