خوشاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن:توقیر نعیم

خوشاب پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن:توقیر نعیم

جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ خوشاب پولیس عوام کے جان و مال اور۔

 عزت کے تحفظ کی ضامن ہے اور علاقے سے جرائم کے خاتمے ، امن و امان کے قیام اور قانون کی بالادستی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے سال 2024میں ملنے والی کامیابیاں خوشاب پولیس کی شاندار کارکردگی کی دلیل ہیں ، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ خوشاب پولیس نے سال 2024 میں قتل کے 71،ڈکیتی کے ،7، راہزانی و قتل،2 مقدمات سمیت بھتہ خوری چوری ڈکیتی راہزنی کے 1149مقدمات کو ٹریس کیا گیا۔جرائم برخلاف پراپرٹی کے 1149مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 13کروڑ 62لاکھ 97 ہزار 250روپے مالیتی مال مسروقہ برآمد کر کے مدعیان کے حوالے کیا گیا، ڈکیتوں کے 38 گروہوں کے 113 ڈاکووں کو گرفتارکر کے ان سے قبضہ سے 04کروڑ 50 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا، گزشتہ برس1239 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا ۔ 359 منشیات فروش پکڑے اور ان سے 331.609 کلو چرس، 1.974 کلو آئس، 04چالو بھٹیاں پکڑیں اور 159شراب نوشوں کو قانون کی گرفت میں لے کر ان سے 3609.05لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ناجائز اسلحہ رکھنے والے 776افراد کیخلاف مقدمات درج کر کے ان سے 22 کلاشنکوف، 153 بندوقیں،73 رائفلیں،20 ریوالور 06کاربین 524,پسٹل، 1 خنجراورہزاروں گولیاں و کارتوس برآمد کئے گئے ۔12 ڈی پی او خوشاب نے بتایا کہ پولیس مقابلوں کے دوران05ملزمان ہلاک اور13ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے 4اندھے قتل کے مقدمات ٹریس کیے گیے ۔ خوشاب پولیس موثر تفتیش، شہادتوں اور پیروی کی بدولت 1468ملزمان کو مختلف مقدمات میں سزائیں دلوائی گئیں ہیں جن میں منشیات کے 82ملزمان، قتل و اقدام قتل کے 16 ملزمان، ریپ کے 02ملزمان،چوری،رابری،سرقہ عام و نقب زنی ، مویشی چوری کے 72 ، سرقہ وہیکلز کے 60ملزمان اور اسلحہ ناجائز رکھنے والے 237ملزمان کو مختلف سزائیں دلوائی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں