71ہسپتالوں،رورل ہیلتھ سینٹروں،بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی کمی

71ہسپتالوں،رورل ہیلتھ سینٹروں،بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں کی کمی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ضلع کے 6تحصیل ہیڈکوارٹرزہسپتال،11رورل ہیلتھ سنٹرز، 54۔بنیادی مراکز صحت میں مطلوبہ تعداد میں ڈاکٹرز کی تعیناتی اور۔

 کمی کو پورا کرنے کیلئے ہیلتھ اتھارٹی حکام تمام تر کوششوں کے باوجودمسلسل ناکام ہیں، ڈاکٹر ز کی بھرتیوں کیلئے گاہے بگاہے شیڈول جاری کرنے کے علاوہ واک ان انٹر ویو کی سہولیات بھی دی جا چکی ہیں اس کے باوجود ڈاکٹرز کی بھرتی اوران کے جانے کا تسلسل برقرار ہے ،ذرائع کے مطابق ایڈہاک بنیادوں پر بھرتی ہونیوالے ڈاکٹرز کی اکثریت مزید پڑھائی کی وجہ سے کچھ عرصہ بعد ہی چھوڑ جاتی ہے جبکہ بعض ڈاکٹرز دور دراز علاقوں میں تعیناتی کے علاوہ دیگر مسائل کے پیش نظر محکمہ کو خیر آباد کہہ دیتے ہیں، دوسری طرف ان میں بعض ایسے ہسپتال بھی ہیں جہاں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث نچلا عملہ معاملات کو چلا رہا ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں میں مطلوبہ طبی سہولیات بھی میسر نہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد علاج معالجہ کیلئے شہروں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں، بالخصوص پسماندہ علاقوں کے لاکھوں مکین سرکاری علاج معالجہ سے محروم ہیں جہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ حکومت کروڑوں روپے خرچ کرکے ہسپتا ل بنا کر عملہ تعینات کر دیتی ہے اس کے باوجود صحت کی سہولیات میسر نہیں اس سلسلہ میں مربوط حکمت عملی اپناکر صورتحال کا فوری تدارک کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں