پنجاب کالج میانوالی کی طالبہ کی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن

پنجاب کالج میانوالی کی طالبہ  کی ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں  پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن

میانوالی (نامہ نگار )طالبہ ملائکہ الایمان نے پنجاب کالج میانوالی کے تھرو میڈیکل کی تیاری کر کے زیبس ٹیسٹ ایم ڈی کیٹ میں 200نمبروں میں سے 196نمبر لے کر پاکستان بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔۔۔

 پرنسپل رانا سلیم نے بتایا کہ یہ پنجاب کالج پر طالبہ اور ان کے والدین کا بھرپور اعتماد ہے کہ اس نے ہمارے پاس تیاری کی یہ بڑی کامیابی میانوالی اور پنجاب کالج کے لیئے بھی بڑا اعزاز ہے اور ہمیں امید ہے کہ آئیندہ بھی ہمارے تربیت یافتہ طلبہ طالبات ایسی شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں