گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ ،3افراد جھلس گئے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گیس لیکیج کے باعث آگ لگنے سے گھر کے 3 افراد جھلس گئے ۔مدینہ ٹاؤن 6 نمبر چونگی میں واقع گھر کے کچن میں گیس لیکج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق اہل خانہ کے ماچس جلاتے ہی کچن میں گیس لیکیج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی آگ سے جھلسنے والے 44 سالہ اعظم اور 41 سالہ نصیر احمد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 45 سالہ طاہر کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔