عوام حکومت کیساتھ ہیں‘ مخالفین کو منہ کی کھانی پڑیگی‘چودھری حامد حمید

عوام حکومت کیساتھ ہیں‘ مخالفین کو  منہ کی کھانی پڑیگی‘چودھری حامد حمید

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم این اے چو دھری حامد حمید نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لارہی ہے۔۔۔

بہت جلد مخالفین کو منہ کی کھانی پڑیگی عوام کو بخوبی علم ہے کہ ہمارا مفاد کس کام میں ہے کیونکہ مخالفین نے ہمیشہ جیبیں بھرنے کے سواء کچھ نہیں کیا، حکومت کے سخت فیصلوں کی وجہ سے وقتی طور پر عوام کو پریشانی کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن بہت جلد انشاء اﷲ عوام کو ریلیف مہیا کیا جائیگا سخت فیصلے سابقہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے چھٹکارے کیلئے کئے جارہے ہیں۔  عوام نے پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے پی ٹی آئی کا گٹھ جوڑ بری طرح ناکام ہوچکا ہے ، عوام پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کیساتھ ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں