تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کے جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج
شاہ پور (نمائندہ دنیا)تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کے جعلی چیک دینے پر شاہ پور کے معروف زمیندار محمد عمر اعظم نے اپنے کاروباری دوست مہر عمران یوسف سکنہ یاسر پارک سرگودہا کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔۔۔
محمد عمر اعظم نے رپورٹ درج کرائی کہ اس نے مہر عمران یوسف کو اپنی 9 ایکڑزرعی زمین واقع اچھر ، دس عدد دکانات نزد کچہری شاہ پور ، ایک مکان واقع بھلوال اور ایک ویگو ڈالہ تین کروڑ پچاس لاکھ روپے میں فروخت کئے تھے ملزم نے اسے گواہان کے سامنے تین کروڑ پچاس لاکھ روپے کے تین عدد چیک دیئے جوڈس آنر ہوگئے۔ اس نے مقررہ تاریخ کو بینک میں جمع کرائے جو کیش نہ ہونے کی وجہ سے ڈس آنر ہو گئے ، پولیس تھانہ شاہ پور نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔