ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہورہے ‘ذوالفقار علی بھٹی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ ملک میں آئین کے منافی اقدامات ہورہے ہیں۔۔۔
تفصیلات کے مطابق ظلم و جبر کا سسٹم رائج ہے 40سے 45فیصد عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں نظام کیخلاف جدوجہد تیز کرینگے مذاکرات میں جو باتیں طے کی جارہی ہیں ان سے انحراف کیا جارہا ہے پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں مگر حکومت بھاگ رہی ہے ، سیاسی آسیر فوری طور پر رہاء کئے جائیں ورنہ خان کا جو حکم ہوگا اس کے مطابق فیصلہ کرینگے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اقدامات کرے یہ بات طے ہے کہ بجٹ سے پہلے یا بعد ن لیگ کی حکومت نہیں دیکھ رہے کسی بھی وقت پیپلز پارٹی کی جانب سے حکومت کی حمایت ختم کرنے کا اعلان ہوسکتا ہے بلاول بھٹو وزیر اعظم ہوسکتے ہیں ، ہم ہر طرف سے شارٹس کھیلیں گے موجودہ حکومت کو گھر بھجوانے کیلئے کچھ بھی کرنا پڑا کرینگے کیونکہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے ۔