ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کا کیری وینز ڈرائیورز کو فوگ سے متعلق آگاہی لیکچر
میانوالی (نامہ نگار )ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات،آر پی او سرگودھا ریجن شہزاد آصف خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی اختر فاروق کی خصوصی ہدایات پر۔۔۔
ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر طیب علی شاہ کے زیر نگرانی ضلع میانوالی میں سستے میں فوگ لائٹ روز مرہ پروگرام جاری ہے ۔اس ضمن میں ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے لاری اڈہ میں قائم کیری ڈبہ سٹینڈ پر کیری وینز ڈرائیوران کو فوگ سے متعلق آگاہی لیکچر دیا۔افسران بالا کی جانب سے فوگ سے متعلق ہدایات کے بارے مطلع کیا، ناقص سی این جی سلنڈرز کے نقصانات اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ نے مختلف روڈز پر سلو موونگ وہیکلز پر ییلو پیپر اور ریفلیکٹرز چسپاں کئے ۔