کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 104شمالی میں مختلف سکولوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
، ہیڈ ماسٹر سکول نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور ٹیموں کے انچارج ملک فرحت عباس، ملک عاطف اعوان، ملک عظمت عباس کے کام کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ سب اساتذہ کی بچوں پر توجہ اور محنت کا ثمر ہے ۔