کرپٹ ریونیو اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کرنے کا حکم

کرپٹ ریونیو اہلکاروں کوملازمت سے برطرف کرنے کا حکم

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) کمشنر سرگودھا ڈویژن جہانزیب اعوان نے کرپٹ ریونیو اہلکاروں کے خلاف ضابطہ کی کارروائی کر کے انہیں ملازمت سے برخاست کرنے کی ہدایت جاری کر دیا۔۔۔

نہوں نے واضح کیاکہ ریونیو دفاتر میں معاملات بہتر ہونے تک وہ تحصیل دفاتر کے دورے جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سب رجسٹرار دفاتر میں میرٹ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔ وہ بورڈ آف ریونیو کے پی آئیز پرپیش رفت بارے جائزہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ، اے ڈی سی آر فہد محمود اور اے سی آر خان محمد کے علاوہ خوشاب ، میانوالی اور بھکر کے ڈپٹی کمشنرز ، اے ڈی سی آرز اور اسسٹنٹ کمشنروں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ ریونیو افسران سرکاری واجبات کی وصولی پر خصوصی توجہ دیں۔ ریونیو دفاتر میں لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے تا کہ انہیں سرکاری واجبات کی ادائیگی میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں