2 تیز رفتار موٹر سائیکلز ٹکرا گئیں،3افراد شدید زخمی

2 تیز رفتار موٹر سائیکلز ٹکرا گئیں،3افراد شدید زخمی

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)میانوالی تلہ گنگ روڈ پر رکھی موڑ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلز کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد شدید زخمی ہو گئے ۔

 زخمیوں میں سے ایک کا تعلق چکڑالہ کی سید برادری سے ہے ، جبکہ دو دیگر زخمیوں کا تعلق سونک نواں سے بتایا جاتا ہے ۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ زخمیوں کو موقع پر ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں مزید علاج کے لیے میانوالی منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں