مشتاق اعوان کا دفاتر میں پیش ہونے والے سائلین کی شکایات کا نوٹس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس سرگودھا مشتاق احمد اعوان نے دفاتر میں پیش ہونیوالے سائلین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی محکموں کے آفیسر ان کو ہدایات جاری کی ہیں۔۔۔
کہ سائلین کو بروقت ریلیف فراہم کیا جائے اور اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے ادا کیے جائیں کیونکہ وفاقی افسران عوام کے ٹیکسوں سے تنخواہ لیتے ہیں اور وہ عوام کے خادم ہیں موقع پر داد رسی حاصل ہونے پر سائلین نے وفاقی محتسب کا شکریہ اداکیامشتاق احمد اعوان نے بتایا کہ نئی شکایات کو ضروری کارروائی کے لئے رجسٹر کرلیا گیا ہے اور فریقین کو آئندہ زیر سماعت سن کر جلد از جلد فیصلے کئے جائیں گے ۔