تجاوزات کے خلاف آپریشن ،جہازی سائز کے شیڈ مسمار

تجاوزات کے خلاف آپریشن ،جہازی سائز کے شیڈ مسمار

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا )ضلعی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کلین اپ میں سجوکہ روڈ،وجھوکہ روڈ،اور مدینہ بازار میں تجاوزات کا خاتمہ کر دیا دوکانوں کے باہر لگے جہازی سائز کے شیڈ اور باہر رکھا گیا سامان بھی اٹھوا دیا گیا۔۔۔

پختہ تعمیرات مسمار کر دی گئیں بیشتر تاجر از خود تجاوزات ہٹانے میں مصروف ہیں جبکہ ہوٹلوں کے باہر بنے پختہ کچن بدستور قائم ہیں انکروچمنٹ آفیر مہر ممتاز حسین نے بتایا ہے کہ کل بروز ہفتہ مین روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جائے گا اور پنجاب حکومت کے فیصلہ کے مطابق شہر کو تجاوزات سے پاک کر دیا جائے گا ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آمدورفت میں رکاوٹ بننے والے بجلی کے پول ہٹانا میرے بس کی بات نہیں فیسکو حکام ہی بجلی کے پول ہٹا سکتے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں