حکومت فوری طور پر سودی نظام کو ختم کرے ،قاری عتیق الرحمان صدیقی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)مذہبی رہنما قاری عتیق الرحمان صدیقی نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سودی نظام کو جس طرح فروغ دیا جارہا ہے تو پھر ملک پر اﷲ کا عذاب ہی نازل ہونا ہے۔۔۔
حکومت فوری طور پر سودی نظام کو ختم کرے اور اسلامی نظام معیشت کو رائج کرکے دنیا و آخرت میں فلاح پانے کا ذریعہ بنائے سود کی لعنت نے گھروں کے گھر تباہ کردیئے ہیں اور اس کے باعث برائی پھیل رہی ہے اور لوگ مجبوراً سود اتارنے کیلئے عصمت فروشی پر بھی مجبور ہیں کئی لوگ سود کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشی کرچکے ہیں حکومت فوری طور پر سود کا کاروبار ختم کرنے کیلئے قانون پاس کرے ۔