عوام کو ریلیف نہ دیا اور مزید ٹیکس لگائے تو معیشت پر برے اثرات ہونگے ، عامر سلطان چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سابق رکن قومی اسمبلی چو دھری عامر سلطان چیمہ نے کہا ہے کہ خطے میں امن و استحکام معاشی شعبوں میں تعاون سے ہی پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکتا ہے۔۔۔
اگر عوام کو ریلیف نہ دیا گیا اور مزید ٹیکس لگائے گئے تو معاشی طور پر اس کے ملکی معیشت پر برے اثرات مرتب ہونگے حکومت کو چاہیئے کہ وہ اپنے وعدوں کے مطابق بجٹ میں کوئی بھی نیا ٹیکس لگانے سے اجتناب کرے ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارت’ سرمایہ کاری’ مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون وقت کا تقاضا ہے اس سے سی پیک منصوبے کی افادیت کو مزید تقویت ملے گی انہوں نے کہا کہ اسوقت پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ دہشتگرد تنظیموں اور معاشی استحصال کرنیوالے گروہ سے ہے جس کا تدارک وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے تاجر دوست پالیسیاں نافذ کی جائیں تاکہ پاکستان حقیقی معنوں میں ایشیاء کا معاشی ٹائیگر بن کر سامنے آئے ۔