انجمن تاجران گل والا کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران گل والا کے انتخابات کا عمل مکمل کرلیا گیا ، شیخ طارق صدر اور ملک احسان تاج بلا مقابلہ سیکرٹری جنرل منتخب کرلئے گئے۔۔۔
چیئرمین الیکشن بورڈ محمد حامد خان ایڈووکیٹ ممبران کامران سرور اور آصف منان کے مطابق انجمن تاجران گل والا روڈ خوشاب والا پھاٹک تا گل پیٹروم کے انتخابات سال 2025 تا 27 کیلئے امیدوار برائے صدر شیخ طارق اور جنرل سیکرٹری ملک احسان تاج کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے جس پر الیکشن بورڈ نے بلا مقابلہ شیخ طارق صدر اور ملک احسان کو سیکرٹری جنرل منتخب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ بلا مقابلہ جیت کی خوشی میں امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ بھنگڑے ڈالتے ہوئے جشن منایا اور نو منتخب صدر طارق خان ،جنرل سیکرٹری چودری صغیر احمد نے خوشاب والا پھاٹک سے گل پیٹرولیم تک کا چکر لگا کر تاجروں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر انہیں بلا مقابلہ منتخب ہونے پرمحبوب ناز ، ملک آصف، استاد مجید ،احسن ،عارف ،سہیل مسیح ،ٹیٹو جان مسیح ،ندیم مسیح ،ملک طاہر ،خاور ،ریحان بٹ ،محمد عامر ،قیصر ،سجاد مغل و دیگر تاجروں نے شاندار استقبال کرتے ہوئے انہیں مالا پہنائی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں، اس موقع پر طارق خان اور صغیر احمد کا کہنا تھا کہ تاجروں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر سابقہ ادوار سے بڑھ کر محنت کر کے ہر ممکن پورا اترتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے ۔