ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ و ڈیزاسڑ مینجمنٹ اتھارٹی میانوالی کا اجلاس

ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ و ڈیزاسڑ  مینجمنٹ اتھارٹی میانوالی کا اجلاس

میانوالی (نامہ نگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ساریہ حیدر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ و ڈسٹرکٹ ڈیزاسڑمینجمنٹ اتھارٹی میانوالی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ایمر جنسی بورڈ نے ممکنہ سیلا ب سے بچا ؤ کے پیشگی انتظامات، جنگلات کو آگ سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات، ما ہا نہ ایمر جنسی رپورٹ،پی ڈی ایم اے کی جا نب سے پانی کے ضائع سے بچاؤ اور دیگر امور سے متعلق آگہی کی فراہمی سے متعلق ایجنڈا پیش کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی آر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں سے متعلق فلڈ کینٹی جینسی پلا ن سات مارچ تک ڈی سی آفس بھجوایا جائے ۔  انہوں نے کہا کہ پانی کے ضیائع کی روک تھام سے متعلق آگاہی مہم کو موئثر انداز میں چلایا جائے تاکہ پانی کے ذخیر ہ کو محفوظ کیا جاسکے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں