لاؤڈ سپیکر کے ناجائز استعمال پر مسجد کے خطیب کیخلاف مقدمہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا )سلانوالی پولیس کی کاروائی لاؤڈ سپیکر کے ناجائز استعمال پر مسجد کے خطیب کے خلاف مقدمہ درج۔۔۔
سلانوالی کی قریبی بستی رسول آباد کی جامعہ مسجد میں اونچی آواز میں لاؤڈ سپیکر چلا کر تقریر کی جا رہی تھی جس پر پولیس نے مولوی محمد حنیف ولد عبدالرحمن سکنہ محلہ اسلام نگر کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔