کریک ڈائون کے باوجود انتظا میہ تجاوزات ختم کرانے میں ناکام

کریک ڈائون کے باوجود انتظا میہ تجاوزات ختم کرانے میں ناکام

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)حکومتی احکامات کے باوجود اور ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے تجاوزات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران بھی شاہین چوک، کچہری بازار، کارخانہ بازار۔۔۔

بلاک نمبر12,3,4مسلم بازار سمیت شہر کے مصروف چوراہوں اور باغ جناح کے داخلی راستوں پر دکانداروں اور مافیا کے گٹھ جوڑ کر کے لگائے پھٹے ، ریڑھیاں اور سٹالز ختم کروانے کے حوالے سے انتظامیہ تاحال بے بس دکھائی دے رہی ہے ،بالخصوص بلاک نمبر12کے وسط میں سڑک پر قصابوں کا غیر قانونی قبضہ ختم کروانے میں موجودہ انتظامیہ بھی مکمل طور پر ناکام ہے ،جبکہ ان مقاما ت پر لوگوں کی آمد و رفت اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل سے مسائل روز بار وز بڑھ رہے ہیں،تجاوزات کے خلاف معمول کا راؤنڈ لگانے کے دوران ان ریڑھیوں و سٹالز کو مکمل طور پر نظر اندا ز کر دیا جاتا ہے۔اور حکام بالا کو رام کر نے کیلئے چند ایک پھیری والوں کے خلاف ایکشن کر کے سب اچھا کی رپورٹ کی جا رہی ہے ، شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ارباب اختیار کو نوٹس لے کر صورتحال کا تدارک کرنے کی اپیل کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں