آر پی او محمد شہزاد آصف خان کی تھانہ کڑانہ میں کھلی کچہری

سرگودھا (سٹاف رپورٹر) آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے عوام کے مسائل کے بروقت میرٹ پر حل کے ویڑن کے تحت تھانہ کڑانہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ آر پی او نے آنے والے شہریوں کے مسائل دریافت کئے اور ان کے کے بروقت حل کے لیے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے تھانہ کڑانہ کا دورہ بھی کیا اور عوام کے لیے فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔