صدر بھیرہ بار کی وفد کے ہمراہ جج راجہ قمر سلطان سے ملاقات

 صدر بھیرہ بار کی وفد کے ہمراہ جج راجہ قمر سلطان سے ملاقات

بھیرہ(نامہ نگار )تحصیل بار بھیرہ کے صدر رانا فیصل شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سیشن ڈویژن بھیرہ کے لئے ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور مزید سول ججز کا تقرر اور بھیرہ میں جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ بار روم کی تعمیر کے لیے فنڈز جلد جاری ہو جائیں گے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 وہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سرگودھا راجہ قمر سلطان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے وفد میں جنرل سیکرٹری بار چوہدری عمر علی تلہ ایڈووکیٹ اور محمد علی حسنین ایڈووکیٹ بھی تھے وفد نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو پھول پیش کئے اور انہیں تحصیل کورٹ بھیرہ کا دورہ کرنے کے دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی بار کے وفد نے سیشن ڈویژن بھیرہ میں مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جج سے بھیرہ کے لئے مزید ججز کے تقرر کی درخواست کی جس پر انہوں نے مزید ججز کے جلد ہی تقرر کا وعدہ کیا سیکرٹری بار چوہدری عمر علی تلہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ وکلاء کے مسائل حل کرنے اور عوام کو جلد انصاف کی فراہمی کے لئے بار اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں