صہیب اشرف کی جانب سے پولیس دربار و افطار پارٹی کا انعقاد

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ڈی پی او محمد صہیب اشرف کی جانب سے پولیس دربار و افطار پارٹی کا انعقادکیا گیا ۔
جس میں ایس پی ہیڈکوارٹر، ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز اور ضلع بھر کے بیٹ افسران، گشت افسران اور محرران نے شرکت کی ، اس موقع پر شرکت کرنے والے پولیس افسران کو نیو ایس او پیز سے آگاہی فراہم کی گئی ،پولیس افسران کو انوسٹی گیشن ونگ اور واچ اینڈ وارڈ ونگ کی افادیت سے آگاہ کیا گیا ، اس دوران پولیس افسران نے اپنی مفید آراء کا بھی اظہار کیا ڈ ی پی او نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس دربار کا مقصد اپنے خیالات اور توقعات آپ تک پہنچانا ہے ، اﷲ نے آپکو منصب اور عہدے سے نوازا ہے آپ اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر سر انجام دیں، نئی ایس او پی کی بدولت تھانہ جات میں کمی نفری کے مسئلہ کو حل کیا گیا، پولیس فورس کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کے ساتھ اچھا رویہ رکھا جائے اور سروس ڈیلیوری کو پہلے سے بہتر اور موثر بنایا جائے اس دوران دوران پولیس افسران نے ڈی پی او کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر متعلقہ افسران کو حل کرنے کے احکامات جاری کیے دربار کے اختتام پر ڈی پی او نے فورس کے ساتھ ملکر روزہ افطار کیا۔