الخدمت فاؤنڈیشن اور سوئی نادرن گیس کے اشتراک سے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)الخدمت فاؤنڈیشن اور سوئی نادرن گیس کے اشتراک سے مستحقین میں رمضان فوڈ پیکیجتقسیم کرنے کے حوالہ سے تقریب مرکز جماعت اسلامی میں منعقد ہوئی۔۔۔
جس میں سرپرست الخدمت فاونڈیشن ضلع سرگودھا میاں اویس قاسم تلہ،صدر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سرگودھامیاں اظہار الحق، اور سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ کے نمائندے کامران رضا ، محمد سلیم، غلام مصطفی طاہر، علی عبدالرحمن سمیت دیگر ذمہ داران نے خصوصی شرکت کی اور دو سو مردو خواتین میں رمضان فوڈ پیکیجتقسیم کیا جس میں سحر و افطار سمیت روزمرہ کی اشیاء خوردونوش شامل تھی ۔