بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر کے ملازمین کا احتجاج

 بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر کے ملازمین کا احتجاج

بھیرہ(نامہ نگار )طبی مراکز کو آؤٹ سورس کرنے کے خلاف تحصیل بھر کے بنیادی مراکز صحت اور رورل ہیلتھ سنٹر کے ملازمین تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ میں اکٹھے ہو گئے اور تحصیل کمپلیکس بھیرہ تک احتجاجی مارچ کیا۔۔۔

 ملازمین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم 10 سال سے کام کر رہے ہیں مراکز صحت کو اؤٹ سورس کر کے انہیں ملازمت سے نکالا جا رہا ہے یہ ان کے معاشی قتل کے مترادف ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اؤٹ سورس کا فیصلہ واپس لے کر ملازمین کا تحفظ کرے اگر یہ ظالمانہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو 7 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دیا جائے گا جو مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھیرہ کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹر حافظ محمد اسماعیل نے بتایا کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ کی او پی ڈی کھلی ہے اور مریضوں کا چیک اپ کیا اور طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں