ڈی سی میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک تفصیلی دورہ

ڈی سی میانوالی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک تفصیلی دورہ

میانوالی (نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا گزشتہ روز ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی کا اچانک تفصیلی دورہ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں پینے کے صاف پا نی، فارمیسی،لیبارٹری میں فراہم کر دہ مریضوں کے ٹیسٹوں اور دیگر طبی سہولیات کی تفصیلی انسپکشن کی۔انھوں نے ہسپتال میں مریضوں کی عیاد ت کی۔ مریضوں سے طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی سے متعلق دریافت کیا، ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ہسپتال انتظامیہ کی جا نب سے ڈاکٹر ز و پیرا میڈیکل سٹاف، ادویات اورلیب میں فراہم کر دہ ٹیسٹوں کی سہولیات سے متعلق لسٹیں اردو میں تحریر کر کے ہسپتال میں نمایاں جگہ پرآویزاں کر دی گئی ہیں جبکہ ہیلپ ڈیسک پر عملہ کا ڈیوٹی روسٹر، ویل چیئر ز اور سٹریچر چالو حالت میں مریضوں کی سہولت کیلئے فراہم کر دیئے گئے ہیں۔دریں اثنا ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمر جنسی ریسپا نس کمیٹی برا ئے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی رو م میں منعقد ہوا ۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ مو ن سون کا سیزن شروع ہو نے سے قبل تما م ہاٹ سپاٹس کی سرولینس کی جا ئے اور ڈینگی لاروا کے خاتمہ کیلئے موئثر اقدام بر ؤئے کار لا ئے جا ئیں۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں