بیوپاریوں نے کسانوں سے اونے پونے گندم خریدنا شروع کر دی

فاروقہ/سرگودھا( نمائندہ دنیا)حکومت کی طرف سے گندم کی خریداری نہ ہونے کے باعث بیوپاریوں نے کسانوں سے گندم اونے پونے داموں خریدنی شروع کر دی ہے۔۔۔
اسوقت گندم 5000روپے سے 5300روپے فی بوری فروخت ہو رہی ہے سابق ناظم یونین کونسل عظمت والا رائے فاروق ڈھڈی نے اسے کاشتکاروں کا معاشی قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت زمینداروں اور کاشتکاروں کے ہی ووٹوں سے اقتدار میں آئی بد قسمتی سے اقتدار سنبھالتے ہی ن لیگ کی حکومت نے پہلا وار ہی زمینداروں اور کاشتکاروں پر کیا انھوں نے کہا کہ کاشتکار کو فی بوری 2000سے 2500روپے نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے اس صورتحال میں کاشتکار آئندہ گندم کاشت نہیں کریں گے انھوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت چینی120اور ڈیزل 100روپے لیٹر فروخت کروائے ۔