دریائے جہلم میں ڈوبنے والے دوسرے بھائی کی لاش بھی برآمد
سرگودھا ، بھیرہ(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)2 روز قبل دریائے جہلم میں ڈوبنے والے دوسرے بھائی 17 سالہ اویس راجپوت کی لاش بھی مل گئی ہے۔۔۔
جسے ریسکیو 1122 نے مسلسل آپریشن کے دوران دریا سے ڈھونڈ نکالا متوفی کے بھائی 20 سالہ فیضان راجپوت کی لاش منگل کے روز مل گئی تھی نواحی قصبہ رائے پور کے دونوں بھائی گھر سے گندم کی کٹائی کے لئے نکلے تھے کہ دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے تھے متوفی کی لاش بھی ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہے ۔