ڈی ایچ کیو ہسپتال کے زیر اہتما م ملیریا کے عالمی دن پرواک

سرگودھا (سٹاف رپورٹر)ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتما م ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی کے لئے واک کا انعقادکیا گیا۔
ڈسٹرکٹ اوپی ڈی سے ریلی نکالی گئی اور ہسپتال کے مین گیٹ پر پہنچ کر اختتام پذیرہوئی جس کی قیادت میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کی اس موقع پر ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹرنیئر عباس خان بلوچ ،اے ایم ایس ڈاکٹر کاشفہ بھلی ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد امتیاز ،اے ایم ایس ڈاکٹر طارق محمود ،اے ایم ایس ڈاکٹر آصف محمود ،اے ایم ایس ڈاکٹر خواجہ سہیل احمد کے علا وہ بڑی تعدا د میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال 35 لاکھ سے زیادہ لوگ اس مرض کا شکار ہوتے ہیں اور پچاس ہزار سے زائد افراد اس مرض کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملیریا ایک اینا فلیزمچھر کے کاٹنے سے ہوتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ملیریا سے بچا ؤ کیلئے اس مچھر کی نشوونما کا خاتمہ ضروری ہے ۔