ڈویلپمنٹ کمیٹیا ں تر قیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل میں معاون ہونگی انجینئر طاہر ندیم بگھور
جوہرآباد(نمائندہ دُنیا )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور کے کوآرڈی نیٹر انجینئر طاہر ندیم بگھور نے کہا ہے کہ۔۔۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 88 میں تحصیل سطح پر تشکیل دی جانیوالی ڈویلپمنٹ کمیٹیا ں تر قیاتی سکیموں کی کوالٹی کنٹرول کے مطابق بروقت تکمیل کیلئے انتہائی معاون و مددگار ثابت ہوں گی، میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ علاقائی ڈویلپمنٹ کا عمل تیز کرنے اور ترقیاتی سکیموں کی موثر مانیٹرنگ کیلئے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینئر گل اصغر بگھور نے یہ کمیٹیا ں تشکیل سے ترقیاتی منصو بوں میں کرپشن اور بد عنوانی کی راہیں بند کر دی ہیں ۔