پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کی بھارتی جارحیت کی مذمت

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن  پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کی  بھارتی جارحیت کی مذمت

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن سرگودہااور پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن سرگودہا نے کہا ہے کہ ہم بھارت جارحیت مسلم کش پالیسیوں، اشتعال انگیز بیانات، اور سرحدی خلاف ورزیوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کر تے ہیں ۔

انڈیا کی حکومت اور اس کی انتہاپسند سوچ نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کی بھی کھلی خلاف ورزی کرتی آ رہی ہے ۔حال ہی میں بھارت کی جانب سے جو جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات دیکھنے میں آئے ، وہ نہ صرف اقوامِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہیں بلکہ جنوبی ایشیا میں امن کو سبوتاڑ کرنے کی ایک کھلی کوشش ہیں۔ پاک فوج نے جس ذمہ داری، بردباری اور حکمتِ عملی کے ساتھ دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، وہ قابلِ ستائش، قابلِ فخر اور پوری قوم کے لیے باعثِ حوصلہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں