سالڈ ویسٹ ٹھیکیدار عملہ صفائی کی غیرحاضری لگانے لگا

سالڈ ویسٹ ٹھیکیدار عملہ صفائی کی غیرحاضری لگانے لگا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سرگودھا کے ٹھیکیدار نے میونسپل کارپوریشن سرگودہا سے ملنے والے عملہ صفائی کی بلا جواز غیر حاضری لگانا شروع کر دی۔۔۔

جس پر ان ملاز مین نے احتجاج کرتے ہوئے بلدیہ انتظامیہ سے واپس اپنے ادارے میں ڈیوٹی لینے کی اپیل کی ہے عملہ صفائی کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی پر حاضری کے باوجود ہماری غیر حاضریاں لگا کر بلدیہ کو بھیجی جاتی ہے جس سے ہماری تنخواہوں سے کٹوتی کی جا رہی ہے ان ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹھیکے دار ہمیں کبھی کدھر اور کبھی کدھر بھیج دیتا ہے تھوڑا سا لیٹ ہونے پر ہماری غیر حاضری لگادی جاتی ہے ،دوسری جانب معلوم ہوا ہے کہ میونسپل کمیٹی ساہیوال نے ٹھیکے دار کے خلاف شکایات پر اپنا عملہ صفائی واپس بلا لیا ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن سرگودھا ذرائع کا کہنا ہے کہ عملہ واپس بلانے پر غور کیا جارہا ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں