مسلم لیگ ن ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی :عبدالرزاق ڈھلوں

مسلم لیگ ن ملک کو تمام بحرانوں سے  نکالنے کی صلاحیت رکھتی :عبدالرزاق ڈھلوں

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو وعدے بھی الیکشن مہم کے دوران حلقہ عوام سے ہم نے کئے ہیں۔۔۔

 ان کی تکمیل کا وقت آگیا ہے اور بہت جلد عوام محسوس کرینگے کہ انہیں تمام تر بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کی جائینگی ، ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ’ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا۔کہا کہ جن حالات میں ملک پاکستان کو عمران خان نے پہنچایا اور ملک کے جو حالات چل رہے تھے اگر ن لیگ اس وقت اقتدار میں نہ آتی تو آج پاکستان کی حالت عجیب و غریب ہوتی اس لئے مسلم لیگ نے سخت فیصلے کئے تاکہ ملک کو ڈوبنے سے بچایا جاسکے اب تمام مسائل سے نجات کا وقت آگیا ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں ، حلقہ میں جو بھی بنیادی سہولیات کی کمی ہے ان کو جلد از جلد پورا کرنے کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائیگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں