ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا :صحافیوں کا اعلان
بھیرہ(نامہ نگار)ملک کے دفاع سلامتی اور اس کے تحفظ کے لیے صحافی اپنی بہادر مسلح افواج کے قدم بہ قدم ہیں اور ہر محاذ پر دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے بڑی سے بڑی قربانی دیں گے۔۔۔
بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے اجلاس میں ارکان کلب نے اس بات کا عہد کیا کہ دشمن کی پروپیگنڈا مہم کا جواب سچائی یا قومی جذبہ سے دے کر دنیا بھر میں ثابت کریں گے کہ ازلی دشمن بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ہماری بہادر افواج اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے اسے سبق سکھا رہی ہیں ارکان نے کہا کہ دشمن کی کسی سازش کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور اہل صحافت پر زور دیا گیا کہ وہ غیر مصدقہ خبر یا سنسنی خیز مواد ہرگز شیئر نہ کریں اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافت کا لبادہ اوڑھے کالی بھیڑوں پر کڑی نظر رکھی جائے کیونکہ ان کا ماضی اس بات کا گواہ ہے کہ وہ کبھی بھی ملکی دفاعی اداروں کے وفادار نہیں رہے ۔