داماد کی رخصتی کے تنازع پر فائرنگ ، ساس شدید زخمی
بھیرہ(نامہ نگار)داماد نے منکوحہ کی رخصتی کے تنازعہ پر طیش میں آ کر فائرنگ کر کے ساس کو شدید زخمی کر دیا اور اپنی منکوحہ کو لے کر فرار ہو گیا ۔
اعوان ٹاؤن بھیرہ کی عابدہ نے اپنی بیٹی( س)کا نکاح ودھن کے اختر نامی نوجوان سے کر رکھا تھا مگر رخصتی نہ ہوئی تھی وقوعہ کے وقت اختر رخصتی کا دن مقرر کرنے کے سلسلہ میں سسرال آیا ہوا تھا جہاں اس کی اپنی ساس عابدہ پروین سے تلخی ہو گئی جس پر اس نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اور اپنی منکوحہ 17 سالہ سویرا کو لے کر فرار ہو گیا مضروبہ کو ریسکیو 1122 کی ٹیم نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھیرہ منتقل کیا جہاں طبی امداد کے بعد مضروبہ کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سرگودھا ریفر کر دیا گیا ہے ۔ بھیرہ پولیس مصروف تفتیش ہے ۔