سرگودھا میں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ، نعرے بازی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)سرگودھا پریس کلب کی جانب سے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں ایک پرجوش اور بھرپور ریلی نکالی گئی جس میں صحافیوں، نمائندگان اور میڈیا ورکرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صدر پریس کلب نے کی۔
شرکاء نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد، اور بھارت مردہ باد کے فلک شگاف نعرے لگا کر دشمن کو واضح پیغام دیا کہ یہ قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے ۔ریلی کے شرکا نے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر افواجِ پاکستان سے محبت اور قومی یکجہتی کے نعرے درج تھے ۔ شہر کی فضا قومی جذبے سے گونج اٹھی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ\"پاکستانی فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر ثابت کر دیا کہ وطن عزیز کا دفاع فولادی ہاتھوں میں ہے ۔ بھارت کی جارحیت کو ناکام بنا کر جس جرا?ت اور مہارت سے پاک فضائیہ نے دشمن کے ڈرون اوردیگرطیارے مار گرائے ، وہ قابلِ فخر اور لائقِ تحسین ہے ۔\"انہوں نے مزید کہا کہ\"صحافی برادری ملک کے دفاع میں قلمی مورچہ ہے ۔ دشمن کی پروپیگنڈا مہم کا جواب ہم ذمہ داری، سچائی اور قومی جذبے سے دیں گے ۔ اس وقت اتحاد، احتیاط اور حب الوطنی ہی ہماری اصل طاقت ہے ۔\"ریلی کے اختتام پر پاک فوج کی کامیابیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور وطنِ عزیز کی سلامتی و سربلندی کے لیے دعا کی گئی۔