چیمہ کالونی واٹر سپلائی کے تینوں ٹرانسفارمرز کی تنصیب ،عملدرآمد رپورٹ طلب
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)ریجنل انچارج وفاقی محتسب آفس سرگودہا خواجہ سیف الرحمن نے چیمہ کالونی واٹر سپلائی کے تینوں ٹرانسفارمر کی تنصیب کے حوالے عملدرآمد کی رپورٹ طلب کر لی۔۔۔
محکمہ پبلک ہیلتھ کی واٹر سپلائی سکیم تکمیل کے بعد ٹرانسفارمر ز کی تنصیب نہ ہونے کے باعث ناکارہ ہو رہی تھی جس پر اہل علاقہ کی اپیل پر محتسب آفس میں اپیل کر رکھی تھی - ذاتی شنوائی کے بعد شہریوں کے مؤقف کو درست تسلیم کیا گیا اور ٹرانسفارمر فراہمی میں کوتاہی پر فیسکو افسران کو سخت تنبیہ کی گئی - خواجہ سیف الرحمن نے فیسکو کو حکم دیا کہ وہ ٹرانسفارمر فوری نصب کر کے ریجنل محتسب آفس کو آگاہ کریں۔