نجی تنظیم کے زیر اہتمام عالمی مدر ڈے پر تقریب کا اہتمام
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) ماں کا رتبہ سب سے بلند و افضل ہے وہ بیش بہا دولت کا خزانہ ہے ۔وہ مائیں قابل تعریف ہیں جو بچے کے اخلاق کو سنوارتی ہیں۔۔۔
انہیں اچھی تعلیم دیتی ہیں اور زندگی گزارنے کے آداب سے روشناس کراتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نجی تنظیم کے زیر اہتمام عالمی مدر ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سمیرا ھریرہ صدر وومن چیمبر آف کامرس نے کیا۔مہمان اعزاز وارث ندیم وڑائچ نے کہا کہ ماں وہ ھستی ھے جو کبھی بھی اپنے بچوں کا برا نہیں چاہتی وہ گھر کے ھر فرد کا خلوص دل سے خیال رکھتی ھے ۔ نصرت بھٹی نے کہا کہ ماں کے بغیر گھر نا مکمل ھے وہ گھر کو پاکیزہ ماحول فراہم کرتی ھے ۔ڈاکٹر رضیہ سلطانہ نے کہا کہ ماں وہ ھستی ھے جو بغیر کسی لالچ و معاوضہ کے گھر کے ھر فرد کی ضروریات کا خیال رکھتی ہے ۔