سیاسی سماجی ، مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام بڑی ریلی نکالی گئی

سیاسی سماجی ، مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام بڑی ریلی نکالی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یوم تشکر کے سلسلے میں مختلف سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیموں کے زیر اہتمام ایک بڑی ریلی نکالی گئی۔۔۔

 جو زمزم چوک سے شروع ہوئی اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی 12 بلاک چوک پر اختتام پذیر ہوئی ، ریلی میں سیاسی سماجی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکا نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی جنہوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج کے حق میں نعرے درج تھے ،مقررین کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ثابت کیا ہے کہ دنیا میں اس کا کوئی مقابلہ کرنے والا نہیں ہے کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ اﷲ اکبر کے نعرے سے اپنی صبح کا آغاز کیا ہے جو فوج اﷲ کا نام لے کر اپنی صبح کا آغاز کرتی ہے اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی یہ کلمہ کی بنیاد پر قائم ہونے والا دوسرا ملک ہے اور اﷲ تعالی نے اس پر اپنی رحمتیں نازل کی ہیں آخر میں ریلی کے شرکا نے پاک فوج کے حق میں اور ملکی امن و سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں