ملک کے مفاد میں پوری قوم ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے ،سجاد احمد چیمہ

 ملک کے مفاد میں پوری قوم ایک  پلیٹ فارم پر متحد ہے ،سجاد احمد چیمہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رہنماپی ٹی آئی سجاد احمد چیمہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان کی سلامتی استحکام اور قومی یکجہتی کے لیے پوری سیاسی لیڈرشپ پر۔۔۔

 قائم ہونے والے بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کو ختم کر کے سب کو قومی دھارے میں لایا جائے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ پوری پاکستانی قوم اپنے ملک کے مفاد کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد ہے جنگ کے دوران دیکھا گیا ہے کہ بھارت نے جو پروپگنڈا ہماری سیاسی قیادت کے حوالہ سے کیا وہ کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہے۔ دنیا نے ہماری پاک فوج کی صلاحیتوں کو دیکھ لیا ہے اگر کسی نے اب جارحیت کی کوشش کی تو پاکستان کے عوام سیاسی اختلافات کو بلائے طاق رکھتے ہوئے ملک کی سلامتی استحکام اور بقا کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں