سرکاری رقبہ نجی سکیموں میں شامل کرنے پر کارروائی کا فیصلہ
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں پرائیویٹ رہائشی سکیموں میں سرکاری رقبہ شامل کرنے والوں کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
اس ضمن میں تمام ڈویژنل اور ضلع انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ سرکاری کھالہ جات ،تالاب ،گزر گاہیں وغیرہ پر قابض پرائیویٹ رہائشی ہاؤسنگ سکیم مالکان اور پرائیویٹ افراد کی مفصل رپورٹ ارسال کی جائے تاکہ سرکاری رقبہ واگزار کروانے کے لیے بھرپور آپریشن شروع کیا جا سکے ذرائع کے مطابق واگزار کرائے جانے والا سرکاری رقبہ بعد میں فروخت کر دیا جائے گا جس سے حکومت کو کروڑوں کی آمدن ہوگی،اس ضمن میں ڈویژنل اور ضلعی سطح پر خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دی جا رہی ہیں ۔