میونسپل کارپوریشن نے سستے بازاروں سے وصولی شروع کردی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپوریشن سرگودھا نے اپنی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے مختلف مقامات پر لگائے جانے والے سستے بازاروں سے محکمانہ وصولی شروع کردی ہیں۔۔۔
پہلے لیاقت مارکیٹ میں لگائے جانے والے جمعہ بازار سے ریکوری کی جا رہی ہے دوسرے مرحلے میں دیگر بازار سے بھی وصولی محکمانہ شروع کی جائے گی ایک جمعہ بازار سے ادارے کو ایک لاکھ سے زائد وصولی ہوئی ہے جبکہ تمام بازاروں کی محکمانہ وصولی سے ادارے کو ماہانہ لگ بھگ 15سے 20لاکھ روپے کی آمدن متوقع ہے بلدیہ ذرائع کا کہنا ہے شہر کے مختلف مقامات پر لگنے والے جمعہ بازار ،ہفتہ بازار ،اتوار بازار ،سوموار بازار ،منگل بازار وغیرہ میں پرائیویٹ افراد جگا وصول کرتے ہیں جس کی روک تھام اور ادارے کی آمدن میں اضافہ کرنے کے لیے ان بازاروں کو بلدیہ سرگودھا اپنی نگرانی میں لے گی پھٹے لگانے والوں سے وصول ہونے والی رقم ادارے کے خزانے میں جمع ہوگی جو شہر کی بہتری پر خرچ کی جائے گی اس اقدام کا مقصد جگا وصولی روکنا ہے بعدازاں یہ بازار باضابطہ طور پر ٹھیکہ پر دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔